Tuesday , March 19 2024

Lakki Marwat Paharkhel Tableeghi Ijtima 2017 – Last Dua By Tariq Jamil

Lakki Marwat Paharkhel Tableeghi Ijtima Starting Today on 5-10-2017

Today in Lakki Marwat Paharkhel annaul (Salana) Tableeghi Ijtima is Starting on 5-10-2017 Thursday. Maulana Muhammad Tariq Jameel will Address (Kjitaab). There are vast arrangements has been made for the participants.  Following are as follows:-

  • Tubewells fo water Supply – 6 No,
  • Submersible pumps = 15
  • WAPDA Electricity Transformers = 18
  • Stand by Generator for uninterruptible power supply
  • Medical Dispensaries – 4
  • Canteen for Food and Beverages – 10
  • Wazoo Khanay 11
  • Big Flood Lights – 4000
  • Small lights – 15000
  • Loud Spkeakers = 1000
  • Water Storage Tanks = 30 Tankers

Last Day (7 Oct 2017) of Ijtima -Dua by Maulana Tariq Jameel Sahab

 لکی مروت () لکی مروت میں منجی والا لنک روڈ پر پہاڑ خیل تھل کے نزدیک منعقدہ تین روزہ تبلیغی اجتماع آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ تین روزہ اجتماع میں ملک بھر سے بالعموم اور خیبر پی کے سے بالخصوص لاکھوں افراد نے شرکت کی اجتماع کے آخری روز اجتماعی دعا میں شرکت کیلئے عوام کا جم غفیر پنڈال میں اُمڈ آیا۔ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اجتماع دعا کرائی۔ پنڈال میں شریک لاکھوں افراد گڑا گڑا کر اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں کی معافی مانگتے رہے‘ ملک کی ترقی ، بقا، سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ تبلیغی جماعت کے اہم رہنما اور معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے لیکن اس کے ماننے والے ایک دوسرے کے گلے کاٹ رہے ہیں ہمیں عبادات کے ساتھ ساتھ اعمال اور اخلاق پر بھی زور دینا چاہیے اچھے اخلاق والے عبادت گزاروں سے بہتر ہیں وہ تین روزہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے دن نماز مغرب کے بعد لاکھوں افراد سے خطاب کررہے تھے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ لوگوں کو اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی ڈھالنے اور انہیں حضرت محمد کے اخلاق سکھانے کی سب سے بڑی ذمہ داری علماءکرام پر عائد ہوتی ہے علماءکو چاہیے کہ وہ منبر و محراب سیاست کے لئے استعمال نہ کریں بلکہ لوگوں کو پیارے نبی حضرت محمد کے اخلاق سکھائیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بڑی بڑی نشانیاں چھوڑی ہیں ہمیں چاہیے کہ اسلامی تعلیمات عام اور دین پر عمل کرکے معاشرے سے خوف ختم کریں۔ علاوہ ازیں تبلیغی اجتماع سے واپسی پر بنوں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا اطلاعات کے مطابق مومند خیل وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما حکومت خان راستے میں مخالفین کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ مزید برآں ڈی پی او سید خالد ہمدانی تین روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران بہترین ٹریفک منیجمنٹ اور ہیلپ ڈیسک و کمانڈ پوسٹ میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروںکی ستائش کے لئے ان کے پاس پہنچ گئے اجتماع کے خاتمے پر ضلعی پولیس سربراہ نے ٹریفک پوائنٹس، ہیلپ ڈیسک اور کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں کی خوش اسلوبی کے ساتھ فرائض انجام دینے پر تعریف کی ۔ اس موقع پر وہ پولیس اہلکاروں سے فرداً فرداً ملے اور انہیں شابا ش دی انہوں نے ماتحت پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے توصیفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔

Ijtima 1st and 2nd Day in Lakki Marwat

لکی مروت میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کے پہلے اور دوسرے دن لوگوں کا جم غفیر علماء کرام اور مبلغین اسلام کے دین افروز بیانات سننے کے لئے پنڈال میں امڈ آیا منجی والا لنک روڈ پر پہاڑ خیل تھل کے نزدیک وسیع و عریض اراضی پر قائم پنڈال میں ملک کے مختلف حصوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تبلیغی جماعت کے اہم رہنما اور جید عالم دین مولانا طارق جمیل بھی اجتماع میں شرکت کے لئے لکی مروت پہنچ گئے ہیں

تبلیغی اجتماع نماز عصر کے بعدمبلغین اسلام کی تقریروں سے شروع ہوا اجتماع گاہ میں محکمہ صحت نے فری میڈیکل کیمپ جبکہ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن نے خدمات فراہمی کے کیمپ قائم کئے ہیں پہلے روز نماز عصر کے بعد دینی مبلغین بخت منیر اور حبیب الحق نے روح پرور تقریریں کیں اور اپنے خطابات میں مسلمانوں پر زور دیا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے انہیں اپنے آپ کو دین کی خدمت اور تبلیغ کے لئے وقف کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنی اصلاح کریں اور غیر مسلموں کو دائرہ اسلام میں لانے کے لئے دین کی تبلیغ عام کریں اللہ تعالیٰ کا ہم پر انعام ہے کہ ہم مسلمان پیدا ہوئے ہیں اور ہم سے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا عظیم اور نیک کام لیا جارہا ہے

تین روزہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے روزنماز فجر کے بعد مبلغین اسلام ضیاء الحق، حشمت خان اور ڈاکٹر خوشدل خان، نماز ظہر کے بعدشاہد اور حبیب الحق، نماز عصر کے بعد چوہدری رفیق اور نماز مغرب کے بعد مولانا طارق جمیل نے خطاب کیا۔

Deputy Commissioner Muhammad Bakhtiar Khan, Commissioner Bannu and District Nazim Lakki Marwat Ashfaqa Ahmad Khan Visited the Pindaal if Ijtomaa gah. Famous Scholar Maulana Tariq Jamil will address at the occasion.

Rawaind Ijtima Previous News Report

About Tahir

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.