Friday , July 20 2018
Home / Politics / Nadeem Afzal Chan to Join PTI on 29 October in Imran Khan Jalsa Mandi Bahauddin

Nadeem Afzal Chan to Join PTI on 29 October in Imran Khan Jalsa Mandi Bahauddin

ندیم افضل چن 29اکتوبر2017 کو تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں

Nadeem Afzal Chan Can Join PTI on 29 October in Imran Khan Jalsa Mandi Bahauddin

Nadeem Afzal Chan with Qamar Zaman Kaira of PPP Central Leaders - Will he join PTI?
Nadeem Afzal Chan with Qamar Zaman Kaira of PPP Central Leaders – Will he join PTI?

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سابق چیئر مین ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے استعفیٰ کے بعد علاقہ کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ندیم افضل چن اپنے بھائی سابق رکن پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن ، ماموں سابق وفاقی وزیر چوہدری نذر محمد گوندل اور سابق ایم این اے چوہدری ذوالفقار گوندل کے بعد عنقریب پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔ اس کا حتمی اعلان 29اکتوبر کو منڈی بہائوالدین میں عمران خان کے ہونے والے جلسہ میں متوقع ہے ۔ ندیم افضل چن کے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول بھٹو کو پنجاب میں فعال نہ کرنے کے معاملہ پر کافی عرصہ سے اختلافات چلے آ رہے تھے اور وہ پارٹی معاملات سے علیحدہ ہو کر کینیڈا چلے گئے تھے۔ اسی دوران ان کے ماموں چوہدری نذر محمد گوندل اور چوہدری ذوالفقار گوندل اپنے ساتھیو ں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ۔ کینیڈا سے واپسی پر ندیم افضل چن پارٹی معاملات سے دور رہے اپنے دوستوں سے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف یا آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کا مشورہ شروع کر دیا اس صورتحال میں پارٹی کے نظریاتی کارکن ان سے کافی دور ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی شمولیت کے لیے وہ اپنے بعض تحفظات دور کرنے کی کوشش میں ہیں جونہی انہیں گرین سگنل ملا وہ پیپلز پارٹی کو خیر باد کہ کر پی ٹی آئی میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی میں بدستور ممبر کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے تاہم کوئی عہدہ اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔

News Report Mandi Bahauddin District – By Election Result NA-108

PTI Jalsa Manadi Bahauddin on 29 Oct 2017

Former chairman public accounts committee ans secretary general of Pakistan Peoples Party (PPP) is likely to join Tehreek e Insaf (PTI) on 29th October 2017. An big Jalsa e aam is being held in Manadi Bahauddin. His brother ex MPA Waseem Afzal Chan has already announced of joining PTI. While Gondal family is also in the PTI like Nazar Muhammad Gondal and Chaudhry Zulfiqar Gondal.

About Tahir

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.