Profile of Qazi Hussain Ahmad (Ex Ameer Jamat i Islami Pakistan)

Born in Ziarat Kaka Sahab on 1938
Died in Islamabad on 2013
Father’s Name = Maulana Qazi Muhammad Abdul Rab
Graduation from Islamia College Peshawar
MSc Geographic from Peshawar University
Lecturer-ship in Jahanzeb College Saidu Sharif/Mingora Swat
Vice President Sarhad Chamber of Commerce and Industry
Join Jamat i Islami in 1970
Became General Secretary Jamat i Islami in 1978
Became Ameer Jamat i Islami Pakistan in 1987
Became senator in 1985.
Became Member National Assembly (MNA) in 2002
Qazi Hussain Ahmad (Pictures Gallery)
قاضی حسین احمد کی زندگی
قاضی حسین احمد 1938ء میں ضلع نوشہرہ (صوبہ سرحد) کے گاؤں زیارت کاکا صاحب میں پیدا ہوئے اور اپنے دس بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم گھر پر اپنے والد مولانا قاضی محمد عبدالرب سے حاصل کی پھر اسلامیہ کالج پشاور سے گریجویشن کے بعد پشاور یونیورسٹی سے جغرافیہ میں ایم ایس سی کی۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد جہانزیب کالج سیدو شریف میں بحیثیت لیکچرار تین برس تک پڑھاتے رہے۔ اس کے بعد ملازمت جاری نہ رکھ سکے اور پشاور میں اپنا کاروبار شروع کردیا اور سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر منتخب ہوئے۔
دوران تعلیم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان میں شامل رہنے کے بعد قاضی حسین 1970 میں جماعت اسلامی کے رکن بنے اور 1978 میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل بنے اور1987 میں جماعت اسلامی پاکستان امیر منتخب کر لیے گئے۔
اور چار مرتبہ امیرمنتخب ہوئے۔
قاضی حسین احمد 1985 ءمیں چھ سال کےلیے سینیٹ آف پاکستان کے ممبر منتخب ہوئے۔ 1992 ءمیں وہ دوبارہ سینیٹرمنتخب ہوئے تاہم انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے بعد ازاں سینٹ سے استعفٰی دے دیا۔ 2002 کے عام انتخابات میں قاضی صاحب دو حلقوں سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
تحریک نظام مصطفٰی کے دوران گرفتاری کے علاوہ افغانستان پر امریکی حملوں اور یورپ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مبنی خاکوں پر احتجاج کے دوران انہیں گرفتار کیاگیا۔ دوران گرفتاری انہوں نے متعدداہم مقالہ جات لکھے، جو بعد میں کتابی صورت میں شائع ہوئے۔
قاضی حسین احمدکے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔
قاضی صاحب کو اپنی مادری زبان پشتو کے علاوہ اردو،انگریزی،عربی اور فارسی پر عبور حاصل تھا۔
(Published in BBC Urdu.Com)
nalilahi Wa Ina Ilayhi Rajioon