Sunday , September 13 2026

Pakistan Railway Summer Time Table / Train Schedule 2019-2020

Pakistan Railway Summer Train Schedule 2019-2020

پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیاہے جو 15 اکتوبر 2019 سے نافذالعمل ہوگا۔ نئے ٹائم ٹیبل میں اپ اینڈ ڈائون کی 12 ٹرینوں کو نئے سٹاپ دیئے گئے ہیں۔ جن ٹرینوں اوراسٹیشنوں پر نئے سٹاپ دیئے گئے ہیں ۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو فضل پور ڈنڈی ریلوے اسٹیشن ، فرید ایکسپریس کو مراد چشتی ریلوے اسٹیشن ، تھل /میانوالی ایکسپریس کو چھب، کلورکوٹ، دریا خان، کروڑ پپلاں ریلوے اسٹیشن ، میانوالی ایکسپریس کو پائی خیل ریلوے اسٹیشن ، شاہ لطیف ایکسپریس کو میٹنگ ریلوے اسٹیشن اور موہنجوداڑو پسنجر کو سحرہالٹ ریلوے اسٹیشن پر سٹا پ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ اپ اینڈ ڈائون کی چار ٹرینوں کے کوٹ لکھپت اور پپلاں ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کو مستقل کردیاگیاہے۔ اس کے علاوہ ڈائون سائیڈ کی 9 ٹرینوں اور اپ سائیڈ کی تین ٹرینوں کی روانگی کے اوقات کو ری شیڈول کیاگیاہے۔ اسی طرح اپ اینڈ ڈائون کی 13 ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر سٹاپ ختم کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ راولپنڈی براستہ بوسال ملتان کے درمیان چلنے والی تھل/ میانوالی ایکسپریس کو بوسال ، فتح جنگ ، گولٹرہ کی بجائے بوسال ، اٹک سٹی ، حسن ابدال براستہ ٹیکسلاسے راولپنڈی چلے گی۔

About Tahir

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.