Haramain Express Train Makka-Madina and Jeddah – List of Stations Saudi Arabia

Haramain High Speed Rail Project will connect holy cities Mecca to Medina. Speed of Haramain Train will be 300 Km/Hour. Total Train Station will be Five as listed bellow.:- First public test journey in next week.
- Makka Mukarama
- Jaddah City
- Jaddah Airport
- King Abdullah Economic City
- Madina Munawarah
Mashair Train Makka (From Jamaraat to Arafat)
Lahore Metro Train Route Map
حرمین ایکسپریس ٹرین کا پہلا عوامی تجرباتی سفر آئندہ ہفتے ہو گا،ٹرین 450کلو میٹر 300کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طے کرے گی
جدہ (اے پی پی) سعودی ریلوے نے واضح کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ کے لئے حرمین ایکسپریس ٹرین پہلا تجرباتی سفر کریگی جو جدہ سے ہوتے ہوئے گزرے گی اور اس میں چند لوگ سوار ہوں گے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی ریلوے نے واضح کیا ہے کہ 2018 کے وسط میں کمرشل بنیادوں پر چلنے حرمین ایکسپریس ٹرین کا پہلا عوامی تجرباتی سفر آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر،وزیرنقل و حمل ڈاکٹر نبیل العامودی اور متعدد عہدیدار مکہ جدہ حرمین ٹرین کے پہلے تجربے میں شریک ہو چکے ہیں۔ حرمین ایکسپریس ٹرین مشرق وسطیٰ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بڑا منصوبہ ہے۔ یہ ٹرین 450کلو میٹر کا سفر 300کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طے کرے گی۔ اس کے 5 اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن مکہ مکرمہ، جدہ سٹی، جدہ ائیرپورٹ ، کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ ہیں۔اس سے حاجی، معتمر، مقامی شہری او رمقیم غیر ملکی سفر کریں گے۔

This will be the best transport service for the Hajj and Umrah pilgrims.